ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آفس آف پروفٹ معاملہ :آپ ممبران اسمبلی کی سماعت 21جولائی تک ملتوی

آفس آف پروفٹ معاملہ :آپ ممبران اسمبلی کی سماعت 21جولائی تک ملتوی

Fri, 15 Jul 2016 14:46:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس او نیوز ؍ آئی این ایس انڈیا )الیکشن کمیشن نے آج فائدے کے عہدے کے ایک معاملے میں عام آدمی پارٹی کے 21ممبران اسمبلی کی نااہلی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت 21؍جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔دہلی حکومت کی طرف سے آپ ممبرا ن اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹری بنائے جانے کو لے کر وکیل پرشانت پٹیل کی طرف سے دائر عرضی پر آج سماعت ہونی تھی۔درخواست گزار کا دعوی ہے کہ پارلیمانی سکریٹری کا عہدہ ’آفس آف پروفٹ‘ کے تحت آتا ہے۔آپ ذرائع نے دعوی کیا کہ کانگریس اور بی جے پی کی طرف سے اس معاملے میں فریق بننے کی خواہش کے اظہار کے بعد سماعت ملتوی کی گئی ہے کیوں کہ اس کے لیے کچھ دستاویزات کی ضرورت ہے۔اگلی سماعت 21؍جولائی کو ہونی ہے۔آپ نے دعوی کیا کہ اس درخواست کے پیچھے بی جے پی اور کانگریس کاہاتھ ہے اور وہ اس کے ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔آپ کے راجوری گارڈن سے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ نے کہاکہ فائدہ کے عہدے سے متعلق درخواست پر کارروائی آج شروع ہوئی۔کانگریس کی نمائندگی سابق وزیر قانون سلمان خورشید نے کی اور بی جے پی کی جانب سے بھی ایک وکیل تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے اس موقف کو درست ٹھہراتا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس اس درخواست کے پیچھے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی اچھی سمجھ کا استعمال کرے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ دے گا کیوں کہ دیگر ریاستوں میں بھی پارلیمانی سکریٹری ہیں۔درخواست کے بعد کمیشن نے گزشتہ ماہ آپ کے ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کیا تھا ۔اپنے جواب میں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ عہدے سے کسی بھی طرح کا مالی فائدہ جڑاہوا نہیں ہے اور اس سے کوئی پاور بھی نہیں آتا ہے۔انہوں نے اپنے جواب میں کمیشن کے سامنے ذاتی سماعت کی بھی اپیل کی تھی۔دہلی کی آپ حکومت نے اپنے وزراء کی مدد کے لیے 21پارلیمانی سکریٹریوں کی تقرری کی تھی۔


Share: